کویت اردو نیوز 09 ستمبر: حکومتی کمیٹی کی 8 جماعتوں نے آبادیاتی ڈھانچے میں بگاڑ دور کرنے اور ملک میں غیرملکیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے 6 نکاتی نظریات تیار کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموگرافکس فائل (تارکین وطن کی تعداد کو محدود کرنے) کے بارے میں حکومتی اقدامات ایک بار پھر سے منظر عام پر آگئے ہیں لیکن اس بار "آبادیاتی ڈھانچے میں عدم توازن کو دور کرنے کے لیے میکانزم کی جانچ پڑتال” کے عنوان سے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بعد یہ راستہ زیادہ مخصوص دکھائی دیا جبکہ یہ توقع ہے کہ کمیٹی اپنے خیالات ایک ماہ کے اندر اندر پیش کرے گی۔آبادیاتی ڈھانچے میں عدم توازن سے نمٹنے کے لیے یہ کمیٹی وزیر تجارت و صنعت عبداللہ السلمان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو کہ 8 اداروں کے
نمائندوں کی رکنیت پر مشتمل ہے جس میں وزراء کونسل کا جنرل سیکرٹریٹ ، وزارت محکمہ داخلہ ، جنرل سکریٹریٹ برائے منصوبہ بندی ، افرادی قوت کے لیے عوامی اتھارٹی ، شماریات کی عمومی انتظامیہ ، محکمہ شماریات کے نمائندوں کے علاوہ فتویٰ اور قانون سازی ، سول انفارمیشن اتھارٹی ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے شامل ہیں۔
حکومتی روایت کے برعکس کمیٹی نے آبادیاتی ڈھانچے میں ترمیم کے لیے ہدف فیصد کی وضاحت نہیں کی کیونکہ حکومت نے پہلے 70 فیصد شہریوں اور 30 فیصد غیرملکیوں کو تقسیم کرنے کے رجحان کے بارے میں اشارہ کیا تھا۔ کمیٹی کا کام 3 ماہ تک جاری رہے گا اور اس کے نتائج کی بنیاد پر حقیقت اور ہدف کے درمیان مناسب امتزاج کا تعین کیا جائےگا۔ روزنامہ الانباء کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ چھ وژن جن کی نشاندہی کی گئی وہ درج ذیل ہیں:
- جامع ترقی کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دینا اور ٹائم ٹیبل ترتیب دینا جو مزدور کی ضروریات کا تعین کرتا ہے۔
- غیر ملکی کارکنوں کو کویتی کارکنوں سے تبدیل کرنے سے متعلق پالیسیاں اور منصوبے تیار کرنا۔
- کارکن کی تعلیمی نتائج کا تعین کرنا اور پھر انہیں لیبر مارکیٹ سے جوڑنا۔
- بیرون ملک سے آنے والے کارکنوں کے لیے صحت کے نظام میں جس حد تک بیماریوں اور وباؤں کی روک تھام اور علاج کے ذرائع ہوسکیں ان کا اطلاق کرنا۔
- ترقیاتی منصوبے اور لیبر مارکیٹ کی پالیسیوں کی ضروریات کے اندر خارج شدہ زمروں کو اپ ڈیٹ کرنا۔
- مختلف شعبوں کے درمیان غیر ملکی کارکنوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی پالیسی کا تعین کرنا۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ کابینہ نے حال ہی میں سول سروس بیورو کو سرکاری ایجنسیوں میں کویتائزیشن (کویتی شہریوں کو نوکری دینے) کی شرح میں اضافے، سرکاری لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے تعین کے امکانات اور ملازمتوں کے لیے ایجنسیوں کی ضروریات کی حد پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مطلع کیا ہے۔