کویت اردو نیوز 11 ستمبر: دو خلیجی ممالک کویت اور قطر فی الحال ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو نافذ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کہا کہ کویت اور قطر کے پاس فی الحال ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کے نفاذ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خلیجی ممالک کی مشترکہ منظوری کے بعد 2018 میں نافذ کر دیا تھا جبکہ بحرین اور عمان نے یہ ٹیکس 2019 میں نافذ کیا تھا۔ ایجنسی نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک نے حکومتی اخراجات کو مختلف ڈگریوں تک کم کیا ہے اور ان کے ذرائع آمدنی کو متنوع بنایا ہے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو ایک اہم معاملہ سمجھا ہے پھر بھی ہائیڈرو کاربن سے متعلقہ آمدنی ان کے بجٹ پر حاوی ہے۔ دوسری جانب
ایجنسی نے علاقائی معیشتوں کی ترقی کے مواقع کے بارے میں غیر امید افزا نقطہ نظر اپنایا جس سے 2020 کی تیسری سہ ماہی تک کورونا وائرس سے بحالی کا عمل شروع ہونے کی توقع تھی لیکن کرونا کی نئی لہر نے ان امیدوں کو چکنا چور کردیا اور بحالی کا عمل انتہائی سست ہوگیا جس سے دنیا کی معیشیت غیر مستحکم ہے۔ ایجنسی نے خطے کی معاشی بحالی کی سست رفتار کو جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے میں رکاوٹ سمجھا ہے جس کے حوالے سے خطہ وائرس سے قبل پرامید تھا۔