کویت اردو نیوز 13 ستمبر: 49 ایشیائی (بھارتی اور بنگلہ دیشی) رہائشیوں کو انسانوں کے لیے نا مناسب کھانے کی اشیاء فروخت کرنے پر ملک بدر کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فروانیہ سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کے میجر جنرل فراج الزوبی کی سربراہی میں سیکورٹی مہم نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت اور کویت بلدیہ کی ٹیموں کے تعاون سے جلیب الشیوخ علاقے میں عارضی بازاروں پر مہم شروع کی۔ مہم کے نتیجے میں 49 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتر ایشیائی (بھارتی اور بنگلہ دیشی) تھے۔ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے اور انسانوں کی صحت کے لیے نقصان دہ سامان اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر انہیں ملک بدر کرنے کے لیے ضروری انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلدیہ کے 60 سے زائد
سیکورٹی اہلکار اور افرادی قوت اتھارٹی مکمل طرح سے تیار کردہ مہم میں شریک رہے جہاں بیچنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے فرار ہونے کو روکا گیا۔ روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں محمد بن القاسم اسٹریٹ پر چوکیاں قائم کرنے کے بعد 36 ٹریفک خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔ گاڑیوں کے لیے جاری کردہ خلاف ورزیاں زیادہ تر حفاظتی معیارات کی کمی کی وجہ سے تھیں۔