کویت اردو نیوز 14 ستمبر: کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشنل سرگرمیاں ہموار ہیں جبکہ آنے والوں تمام افراد پر صحت کے قواعد لاگو ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی جنرل سول ایوی ایشن DGCA نے کہا ہے کہ مصر اور بھارت کے ساتھ براہ راست پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نقل و حرکت اب تک ہموار ہے اور لوگ مزید بہتری کی امید کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں وباء کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی یومیہ تعداد 10 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ کئی ممالک کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بحالی سے منسوب ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ 5ستمبر سے 11 ستمبر تک کُل 174 پروازیں کویت پہنچیں جن میں 89 مصر اور 85 بھارت سے پہنچیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ
ان پروازوں میں مسافروں کی تعداد مصر سے 17،843 – 10،261 جبکہ بھارت سے 7،582 تک پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والے حکام تمام مسافروں پر صحت کے ضوابط کو سختی سے لاگو کر رہے ہیں جو کہ وزراء کونسل کے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
کسی بھی مسافر کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ وہ تمام شرائط کو پورا نہ کرے۔ گزشتہ روز وزارت صحت نے بیان دیا کہ کویت میں یومیہ کورونا وائرس کے 58 کیس درج کئے گئے جس کیسوں کی تعداد 410،842 ہو گئی ہے جبکہ اموات کا ایک کیس درج کیا گیا جس سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2،432 ہو گئی ہے۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے مقامی میڈیا "کونا” کو ایک بیان میں کہا کہ وائرس کے مزید 117 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 407،262 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 وارڈوں میں طبی دیکھ بھال حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 89 ہے جن میں 32 انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں شامل ہیں۔
دوسری جانب کویت سے باہر ویکسی نیشن نہ کروانے والے غیر ملکی جو 18 سال سے کم عمر کے ہیں اور وہ درست رہائشی اجازت نامہ(اقامہ) رکھتے ہیں انہیں ادارہ جاتی اور گھر کے قرنطین کے ساتھ ایک بار ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہیں ایک عہد پر دستخط کرنا ہوں گے کہ کویت پہنچنے پر وہ ویکسین لگوائیں گے۔