کویت اردو نیوز 15 ستمبر: کویت کے رہائشی امور کے محکموں نے وزیر داخلہ کونسل کی ہدایات پر کچھ رہائشیوں کے لئے "فیملی، سیاحتی و تجارتی انٹری ویزے جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
روزنامہ القبس کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران زائرین کی ایک چھوٹی سی تعداد موصول ہوئی جنہوں نے سول آئی ڈی میں اپنے رہائشی پتے کے مطابق انٹری ویزا جاری کرنے کی شرائط کو پورا کیا اور ویزے حاصل کئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شرائط پر پورا اترنے والے رہائشیوں کو تین شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پہلے نمبر سرکاری اداروں میں کام کرنے والا طبی شعبہ پھر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والا طبی شعبہ جبکہ تیسرے نمبر پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والا شعبہ تعلق رکھتا ہے۔ کویت میں مقیم تینوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین مندرجہ ذیل طریقے کو اپناتے ہوئے ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری طبی شعبہ:
"ہیلتھ، ڈیفنس، نیشنل گارڈ، نیشنل پٹرولیم کارپوریشن” میں کام کرنے والا تمام طبی عملہ خاندان میں شمولیت کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیوی بچوں کو فیملی انٹری ویزا کے ساتھ ملک میں لا سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کو اجازت ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویزے کے ساتھ
فیملی ویزہ میں شامل ہونے کے لیے لا سکتے ہیں۔ خواتین میڈیکل اسٹاف (ڈاکٹر اور نرسس کے علاوہ) کو اجازت ہے کہ وہ اپنے شوہروں اور بیٹوں کو صرف وزٹ ویزہ کے لیے انٹری ویزا کے ساتھ ملک میں لا سکتے ہیں جبکہ قابل اطلاق شرائط و ضوابط کے مطابق طبی عملے کو وزٹ ویزے سے اپنی فیملی کو رہائشی ویزے پر منتقلی کی اجازت ہو گی۔
پرائیویٹ طبی شعبہ:
پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والی خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کو اجازت ہے کہ وہ اپنے 16 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا کے ساتھ لائیں تاکہ وہ شرائط کے مطابق فیملی ویزہ میں شامل ہو سکیں۔
تعلیمی شعبہ:
نجی تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے خاندانوں کے سربراہوں کو اجازت دینا جو شرائط کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیوی بچوں کو فیملی انٹری ویزا کے ساتھ لائیں۔ اگر درخواست کنندہ کے پاس تعلیمی شعبے میں ڈومیسٹک ورک انٹری ویزا ہے اور اس نے ابھی تک رہائش کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا ہے اور وہ اپنے بیوی بچوں کو ملک میں لانا چاہتا ہے تو اسے کمرشل انٹری ویزا دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا ورک پرمٹ حاصل کرسکے جبکہ فیملی کے قیام کے لیے وزٹ ویزا کو فیملی ویزا پر تبدیل کرنے کے لئے بیوی کا پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو اپنے شوہروں کو
سیاحتی دورے کے لیے انٹری ویزا کے ساتھ لانے کی اجازت ہے تاہم سیاحتی ویزے کو مستقبل رہائشی ویزے پر منتقل نہ کرنے کے عہد پر دستخط کرنا ہوگا۔ شرائط کے مطابق ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ٹیچر اور پرائیویٹ سیکٹر میں ماہر اپنے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویزے کے ساتھ لانے کی اجازت دیتا ہے تاکہ بعد میں فیملی ویزا پر منتقل کیا جاسکے۔