کویت اردو نیوز 20 ستمبر: مہینے کے آخر تک کویت کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آنے کی پیشنگوئی کردی گئی۔
کویتی ماہر موسمیات محمد کرم کی پیشنگوئی کے مطابق اس مہینے کے آخر میں کویت کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ جائے گا۔ محمد کرم نے روزنامہ الرای کو اپنے بیان میں بتایا کہ "موجودہ موسم کو کویت میں صفر موسم کہا جاتا ہے اس دوران لوگ عموماً الرجی اور دمہ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ سیزن جو عام طور پر اکتوبر کے وسط میں شروع ہوتا ہے کویت اور پورے جزیرہ نما عرب میں بارش کے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ "ابھی تک کویت میں بارش کے کوئی آثار نہیں ہیں تاہم اگلے ماہ گہرے بادل آسمان پر نمودار
ہونا شروع ہوں گے اور یہ برسات کے موسم کے لیے ایک اچھی علامت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فضا کی اوپری تہیں ٹھنڈی ہونے لگتی ہیں اور اس سے ہمیں بادل کی تشکیل کے آغاز کا اشارہ ملتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کویت میں درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے تاہم رواں ماہ کے آخری دنوں میں موسم 40 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کئے جانے کی امید ہے۔