کویت اردو نیوز 24 ستمبر: کویت میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 14 دینار مختص کر دی گئی ہے: اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وزارت صحت
تفصیلات کے مطابق سول میڈیکل سروسز امور وزارت صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فاطمہ النجار نے (PCR) ٹیسٹ کی قیمت کم سے کم 14 کویتی دینار کرنے کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کا فیصلے کا اطلاق اگلے اتوار سے ہوگا اس کے علاوہ النجار نے گذشتہ روز جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اینٹیجن ٹیسٹ کی قیمت کو بھی کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، چاہے اسے نجی فارمیسیز سے خریدا جائے یا علاج معالجے کے سینٹر میں استعمال کیا جائے اس ٹیسٹ کی ذیادہ سے زیادہ قیمت 3 دینار ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان ٹیسٹوں کی قیمتوں کی مسلسل تشخیص اور ان کے متواتر جائزے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔