کویت اردو نیوز 26 ستمبر: تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف ٹورزم اینڈ ٹریول آفسز (FTTO) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور یونین کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ حسین السلیطین نے روزنامہ الانباء کو خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کویت سے سفر کا مطالبہ تعلیمی سال کے آغاز کے سبب کافی کم ہو گیا ہے تاہم ، ترکی ، مصر اور لندن جیسے ممالک کا سفر اب بھی مسافروں کی اولین ترجیح اور مانگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کویت اور قاہرہ کے مابین سفری ٹکٹوں کی قیمت 130 سے 160 دینار کے درمیان ہوگئی ہے جس کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز میں 500 دینار کے ٹکٹ کی قیمت میں
70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک طرفہ قاہرہ سے کویت کے لئے سفری ٹکٹ کی قیمت اوسطا 200 سے 320 دینار کے درمیان ہوگئی جبکہ ‘کویت دبئی’ ٹکٹ کی قیمت 190 سے 210 دینار کے درمیان ہے۔ السلیطین نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کی جانب سے مسافروں کی آمد کی گنجائش بڑھانے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید کمی ہو جائے گی۔