کویت اردو نیوز 09 اکتوبر: سعودی عرب میں اونٹوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے ان سرجری کرنے والا مصری شہری پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے ایک مصری تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جو اونٹوں کی کاسمیٹک سرجری میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ یہ کارروائی اونٹ کلب اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتاری سے قبل ملزم پر کڑی نظر رکھی گئی اور اس کی سرگرمیوں کی چھان بین کی گئی۔ مشرقی ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد الشہری نے بتایا کہ ریاض ریجن پولیس نےالاحسا گورنری کی پولیس کے ساتھ مل کر ایک مصری ویٹرنری وزیٹر کی شناخت کی۔ اس پر الزام ہے کہ وہ اونٹوں کو مہنگے داموں فروخت کرانے کے لیے ان کی پلاسٹک سرجری
کرتے ہوئے ان کی خصوصیات میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ الشہری نے غیر ملکی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے قبضے سے کچھ اوزار اور اس طرح کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی قبضے میں لیے ہیں۔ اس کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسے مجاز اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔
اسی تناظرمیں اونٹ کلب نے کل (جمعہ) کو مشرقی صوبے میں ایک مصری تارک وطن کی گرفتاری کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جومبینہ طور پر اونٹوں کے لیے کاسمیٹک سرجری کرتے ہوئے ان کی پیدائشی خصوصیات میں تبدیلی کر رہا تھا تاکہ بازار میں اونٹوں کی زیادہ قیمت وصول کی جاسکے۔ یہ شخص ایک ویٹرنریئن کے طور پر کام کرتا ہے اور خلیجی ممالک میں کام کرتا رہا ہے۔ اس نے اونٹوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جو اونٹ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے خلاف دھوکہ دہی کی ایک شکل ہے۔