کویت اردو نیوز 11 اکتوبر: بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے قبل غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ پر پابندی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کویت میں مقیم ہائی سکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیم رکھنے والے 60 سال سے زائد عمر کے غیرملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ وزیر تجارت و صنعت ، بورڈ آف بورڈ کے چیئرمین پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ آل سلمان اس ہفتے اجلاس منعقد کریں گے۔ اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک میٹنگ کا انعقاد کرے گا جس کا بنیادی موضوع اس زمرے کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی ممانعت
کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسی کے فیصلے کو منسوخ کرنے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ السلمان کا یہ اقدام وزراء کونسل کے شعبہ "فتویٰ اور قانون سازی” کی رائے کے بعد آیا ہے جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 60 سالہ افراد کے ورک پرمٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ (2020 کا نمبر 520) غیر قانونی ہے جو کہ
اگست 2020 میں جاری کیا گیا اور اس پر عملدرآمد اس سال 01 جنوری 2021 کو ہوا۔ اس تناظر میں باخبر ذرائع نے السیاسہ کو انکشاف کیا کہ پی اے ایم بورڈ آف ڈائریکٹرز اگلے چند دنوں میں اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے جاری کردہ فیصلے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ یہ اجلاس جامع صحت انشورنس فیس کے بارے میں بھی فیصلہ کرے گی اس کے علاوہ ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے ادا کی جانے والی فیس میں اضافہ کرنے کے علاوہ جو کہ عام اقامہ تجدید فیس سے "تھوڑا زیادہ” ہو سکتی ہے 60 سالہ اور اس سے زائد عمر رسیدہ ورکر کو برداشت کرنا پڑے گی۔ ذرائع نے وزیر کے حوالے سے کہا کہ جامع صحت انشورنس ہی اس مسئلے کا واحد حل ہوگا۔