کویت اردو نیوز 17 اکتوبر: حکومت کویت چہرے کے ماسک کو عوامی مقامات پر ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل پیر کو ہونے والے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں معمول کی زندگی میں واپسی پر ایک رپورٹ کا مطالعہ کرے گی جس میں کچھ بند سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق فیصلوں کا پیکیج بھی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ "سب سے نمایاں سرگرمیاں جو کہ کھلنے کی توقع کی جا رہی ہیں وہ شادی ہال اور ہر قسم کی تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ، مساجد میں نمازیوں کی قطاریں میں فاصلہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے مقامات پر بغیر ماسک پہننے کے آزادانہ نقل و حرکت شامل ہیں جو کہ کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران لازمی ہوچکا تھا اور
آج تک جاری ہے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ "رپورٹ میں کویت میں کورونا وباء پر ایک رپورٹ شامل ہو گی جیسا کہ انفیکشن اور اموات میں کمی اور انتہائی نگہداشت میں داخل ہونے کی شرح اس کے علاوہ اسکولوں میں انفیکشن اور ٹرانسمیشن کے معاملات۔ رپورٹ کے اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ
تشویش کی بات نہیں ہے اس صورت میں صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لیا جا سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ ” خوف والی بات نہیں ہے۔” ذرائع نے یہ کہتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ "وبائی مرض کے آغاز سے ہی حکومت نے عوام اور رہائشیوں کو صبر اور حوصلے کی تلقین کی ہے لہٰذا فیصلوں کے دو اختیارات ہیں یا تو ویکسین شدہ افراد کے لئے ہی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں یا ہر ایک کو اجازت دی جائے "اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صحت کی حفاظت جو کہ کوویڈ 19 کے خلاف عوام اور رہائشیوں کی حفاظتی ویکسین کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ مکمل طور پر حاصل کی جا سکتی ہے۔