کویت اردو نیوز 23 اکتوبر: ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس اور کار رجسٹریشن جلد متوقع جبکہ ٹریفک کی خلاف ورزی فوری طور پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے "My Identity” ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس ، کار رجسٹریشن کے ڈیجیٹل ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے یا اسی طرح کی ایپس بنا کر فیچرز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں یہ فیچرز شامل ہوں گے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ کویتی شہریوں اور اور کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے یہ رجحان جاری رکھ کر انہیں سول شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے سے فارغ کرنا چاہتی ہے جہاں وہ ایپلی کیشن کا ڈیجیٹل ورژن حاصل کر کے کاغذی جرمانہ لینے کے بجائے
ایپلی کیشن کے ڈیجیٹل ورژن پر ہی جرمانہ وصول کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ٹریفک کی فیلڈ ٹیمیں جدید تکنیکی آلات سے لیس ہوں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ان کے موبائل فون پر فوری طور پر ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا۔ خلاف ورزی کے وقت ، جگہ اور اس کی نوعیت کا ذکر کیا جائے گا۔ ایک طرف اس سے خلاف ورزی کرنے والا جرمانے کے بارے میں مکمل معلومات کا حق حاصل کر سکے گا تو دوسری جانب محکمہ ٹریفک بھی زیادہ تیزی سے جرمانے جمع کر کے اپنا قیمتی وقت بچا سکے گا۔