کویت اردو نیوز 27 اکتوبر: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے وزارت اوقاف و اسلامی امور نے تمام اماموں کو آئندہ ہفتہ صبح 10:30 بجے بارش کی نماز ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وزارت اوقاف برائے مساجد سیکٹر، انجینئر بدر العتیبی نے گورنریٹس میں مساجد کے محکموں کے ڈائریکٹرز کے نام ایک سرکلر میں کہا ہے کہ "مصطفیؐ سنت کے مطابق درخواست کی جاتی ہے کہ 30 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے تمام گورنریٹ کی مقررہ مساجد کے امام اور مبلغین نمازیوں و سامعین کو مملکت میں بارش کی دعا کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے مدعو کریں اور ان کو توبہ و ہدایت اور اللہ تعالی کی طرف لوٹ جانے کی نصیحت کریں۔ یاد رہے کہ کویت میں بارشیں جو کہ رواں ماہ کے وسط میں متوقع تھیں نہ ہونے کے باعث
موسمی نزلہ و زکام اپنے عروج پر ہے جس سے عوام و رہائشیوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب کچھ روز قبل کویتی ماہر فلکیات عادل المرزوق نے اس بات کی پیشنگوئی کی تھی کہ آئندہ کچھ عرصے تک بھی ملک میں بارش نہ ہونے کے امکانات ہیں۔