کویتاردونیوز30 اکتوبر: خون میں انسولین کی سطح کو مستحکم رکھنا کورونا کا خطرہ کم کرتا ہے: جاپانی تحقیق
تفصیلات کے مطابق جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی جانب سے کی گئی ایک نئی طبی تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے روزانہ خون میں انسولین کی سطح کو کنٹرول اور صحت مند معیار کے اندر برقرار رکھنا ان کو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس سے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ محققین نے انکشاف کیا کہ (GRP78) نامی ایک پروٹین "کوویڈ19” وائرس کو خلیات میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے جوکہ فیٹی ٹشوز میں موجود ہوتا ہے اس لیے زیادہ تر بزرگ، موٹے اور ذیابیطس کے مریض کورونا کے انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں اور اس کی
وجوہات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہیں جبکہ کیلوری کا پابندی سے استعمال ایڈیپوز ٹشو میں اس پروٹین کی سطح کو کم کرتا ہے۔ تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خون میں انسولین کی بلند سطح ایک اہم خطرہ عنصر ہے جو بوڑھے، موٹے اور ذیابیطس کے مریضوں کو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار کر سکتا ہے جبکہ طبی یا ماحولیاتی اثرات (ورزش وغیرہ) کی مدد سے خون میں انسولین کو کنٹرول کرنا ان مریضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ کورونا وباء کے عالمی اثرات کو دیکھتے ہوئے اس تحقیق کے نتائج ان خطرے والے مریضوں میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرتے ہیں۔