کویت اردو نیوز 03 نومبر: کویت میں YouTuber نے پناہ گزینوں کے لیے 24 گھنٹوں میں 01 ملین ڈالر کی خطیر رقم اکٹھا کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کویتی یوٹیوبر حسن سلیمان، جنہیں ‘ابوفلہ’ کے نام سے جانا جاتا ہے نے ریکارڈ وقت میں (24 گھنٹوں کے اندر) UNHCR کے تعاون سے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کیے جسے روزنامہ القبس نے رپورٹ کیا۔ ابوفلہ عرب دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیو پلیئرز میں سے ایک ہیں اور دنیا کے چند بڑے اور ابھرتے ہوئے یوٹیوب چینلوں میں سے ایک کے مالک ہیں۔ موسم سرما کے دوران ہزاروں پناہ گزینوں اور بے گھر خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 20 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ کویت میں رہنے والے نوجوان YouTuber نے یو این ایچ سی آر کے
ساتھ ملک کر ایک مشترکہ مہم شروع کی ہے۔ سلیمان اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے اپنے پیروکاروں سے براہ راست بات چیت کے ذریعے مخصوص رقم جمع کرنے میں کامیاب رہے۔ سلیمان نے روزنامہ کو بتایا کہ "مجھے اس دوران اتنی رقم جمع ہونے کی امید نہیں تھی اور میں نے سوچا تھا کہ اس رقم کو جمع کرنے میں ایک یا دو ہفتے لگیں گے لیکن پیروکاروں کا جوش اور نیکی کرنے کا جذبہ بہت زیادہ تھا۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں ان کے اچھے کاموں کا بدلہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لوگوں کی محبت اور پیروکاروں کی یہ بڑی تعداد اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے اور کوئی بھی شخص اگر وہ کسی بھی میدان میں کامیاب ہو جائے تو ضرورت مندوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔”