کویت اردو نیوز 17 نومبر: امیر کویت نے عمان کے سلطان کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی، کویت اور سلطنت عمان کو جوڑنے والے مضبوط اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں: ولی عہد کویت
تفصیلات کے مطابق عزت مآب امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کو مبارکباد کا مراسلہ ارسال کیا جس میں عزت مآب نے سلطنت عمان کے قومی دن کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر سلطان عمان ، شہریوں اور عمان میں بسنے والے لاکھوں رہائشیوں کو دلی مبارکباد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر کویت نے کویت اور سلطنت عمان کو جوڑنے والے مضبوط اور تاریخی برادرانہ تعلقات کے استحکام اور اپنے پرعزم ترقی کے راستے میں حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے سلطان عمان کی اچھی صحت اور تندرستی اور بہن بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیر کویت نے کہا کہ
سلطنت عمان اور اس کے معزز لوگ سلطان عمان کی دانشمندانہ قیادت میں مزید ترقی اور خوشحالی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد نے سلطنت عمان کے قومی دن کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مخلصانہ مبارکباد سمیت عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کو مبارکباد کا مراسلہ ارسال کیا۔ انہوں نے کہ میں سلطان عمان کی اچھی صحت و تندرستی اور عمان کی عوام اور اس کے عوام کے لئے عزت مآب کی دانشمندانہ قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں اس کے علاوہ وزیراعظم کویت عزت مآب شیخ صباح الخالد نے بھی مبارکباد کا ایسا ہی مراسلہ بھیجا۔