کویت اردو نیوز 15 دسمبر: کویت میں 14 سالہ مصری طالب علم کے ہاتھوں 14 سالہ شامی طالبہ ہلاک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فوجداری تحقیقاتی محکمے کے اہلکار ایک 14 سالہ شامی طالبہ کی موت کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں جسے خیطان میں اس کے اسکول کے سامنے اسی اسکول کے ایک 14 سالہ طالب علم نے گاڑی کے نیچے کچل ڈالا۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق اسی سکول کا 14سالہ ایک طالب علم جس کی والدہ بھی اسی سکول میں ایک استاد کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی تھی مبینہ طور پر والدہ کے علم کے بغیر گاڑی چلا رہا تھا۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے آپریشن روم کو جب خیطان کے علاقے میں لڑکیوں کے ایک انٹرمیڈیٹ اسکول کے سامنے پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملی جس میں ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی سیکیورٹی اہلکار اور طبی عملے نے اسے اسپتال منتقل کیا۔ جب وہ وہاں پہنچے تو زخمی لڑکی کے والد کو معلوم ہوا کہ وہ اپنی بیٹی کو فروانیہ اسپتال لے کر گئے تھے لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
تفتیش میں معلوم ہوا کہ طالبہ کی موت کا سبب بننے والا ملزم مصری شہریت سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ مصری طالب علم تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ "سراغ رساں حادثے کے حالات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں چونکہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مشتبہ شخص نے اپنی والدہ کی گاڑی چلائی جو کہ اسی اسکول میں ایک ٹیچر تھیں۔”