کویت اردو نیوز 19 دسمبر: روڈز اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کو کویت سے ملانے والے ریلوے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روڈز اینڈ لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسین الخیاط نے کہا کہ
وزراء کی کونسل نے ریلوے اتھارٹی کے منصوبے کو پبلک اتھارٹی فار روڈز کو تفویض کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے خلیجی راستہ سعودی مملکت سے شروع ہو کر کویت میں شدادیہ کے علاقے تک ہو گا جس کا فاصلہ 115 کلو میٹر لگایا گیا ہے۔ الخیاط نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جہاں ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جسے ساڑھے 4 سال کی مدت میں لاگو کیا جائے گا۔ رکاوٹوں کو دور کرنے، مشاورتی مطالعہ اور ڈیزائن تیار کرنے کے بعد پروجیکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ معاہدے کی مدت ڈھائی سال ہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ”ایک کمپنی کو اس منصوبے کے آپریشن اور
دیکھ بھال کے لیے تفویض کیا جائے گا۔” روڈز اتھارٹی کے سربراہ نے تصدیق کی کہ لاگت کا تعین کر لیا گیا ہے جو کہ تقریباً 300 ملین دینار ہو گا جبکہ یہ منصوبہ نجی شعبے کی ایک کمپنی کو سونپا جائے گا۔