کویت اردو نیوز 02 جنوری: متحدہ عرب امارات نے کورونا سے حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس نیوز ایجنسی نے آج ہفتہ کو وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت نے 10 جنوری سے ملک کے ان شہریوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں کووِڈ 19 کی ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ساتھ مل کر سفر کرنے کی اجازت دینے کے لیے ویکسین کی دو خوارکوں کے علاوہ بوسٹر ڈوز لینے کی ضرورت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق طبی یا انسانی وجوہات کی بنا پر خارج کیے گئے گروپوں پر نہیں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: غیر ویکسین شدہ ملازمین سے متعلق امارات حکومت کا سخت اقدام
یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافے خاص طور پر نئے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے ایک سلسلے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔