کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کی پہلی نجی کمپنی نے تجرباتی طور پر ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا اعلان کر دیا جس کا دارومدار 3 ماہ کے بعد موصول ہونے والے نتائج پر ہو گا۔
کویت کی پرزمک میڈیا نامی کمپنی جو مارکیٹنگ اور مواد کی صنعت میں مہارت رکھتی ہے نے اپنے ملازمین کے لیے ہفتے میں چار دن کے کام کے تجربے اور تین دن کے ویک اینڈ کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پرزمک میڈیا کے شریک بانی اور جنرل منیجر فہد الابراہیم نے کہا کہ "یہ فیصلہ گہرے مشاہدات اور شعوری مطالعہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سب سے پہلے اپنے صارفین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے ملازمین کی کارکردگی جن پر ہمیں یقین ہے کہ پیشہ ورانہ اور ذاتی ذمہ داریوں کے درمیان توازن رکھنے کا موقع فراہم کرنے کے بعد ان کے کام اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ابراہیم نے اشارہ کیا کہ
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نظام مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو اپنے مشاغل پر عمل کرنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی معاملات کو پورا کرنے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتا ہے اس طرح کام پر پیداواری صلاحیت میں اضافہ، کارکردگی کو بہتر بنانے اور کارپوریٹ اہداف خاص طور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں نتائج کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ
"کورونا وبائی مرض نے "ریموٹ ورک” سمیت نئے عملی تصورات کے قیام نے اہم کردار ادا کیا اور یہ تجربہ پہلے ہی کامیاب ثابت ہو چکا ہے اور اس تصور سے ملازمین کی کارکردگی اور ان کی پیداواری صلاحیت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا جب تک کہ ملازم کے پاس کام کی دلچسپی اور اہداف کے حصول کے لیے ذمہ داری، استقامت اور جذبہ ہوتا ہے اس لیے ملازم جہاں کہیں بھی ہو مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم فروری سے شروع ہونے والے اس نظام کو تین ماہ کی مدت کے لیے عملی طور پر آزما رہے ہیں۔ اگر یہ مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ثابت ہوتا ہے تو اسے کمپنی میں نافذ العمل نظام بننے کی منظوری دی جائے گی۔” یہ بات قابل غور ہے کہ کئی ممالک ایسے ہیں جو اس نظام کو پہلے ہی نافذ کر چکے ہیں جن میں برطانیہ، آئس لینڈ، نیوزی لینڈ، جاپان، اسپین اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پریزمیک میڈیا Prismic Media ایک کویتی کمپنی ہے جس کی ملکیت کاروباری افراد کے ایک گروپ پر مشتمل ہے جو مارکیٹنگ، مواد کی تخلیق، برانڈز بنانے اور تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا ہیڈ کوارٹر کویت میں ہے اور امارات دبئی میں ان کی ایک برانچ ہے۔