کویت اردو نیوز 28 فروری: کویت کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت کی ٹیمیں آنے والی قومی تعطیلات کے دوران 27 فروری بروز اتوار سے 3 مارچ بروز جمعرات تک کورونا وائرس کے خلاف سماجی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی جس کے لئے 5 ہیلتھ زونز میں 5 مراکز صحت مختص کیے ہیں اور ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں جو ویکسین کروانا چاہتے ہیں۔
صحت کے ذرائع کے حوالے سے وضاحت کی گئی کہ ان مراکز میں الشعب میں موساد حمد الصالح ہیلتھ سنٹر، سلویٰ سپیشلائزڈ ہیلتھ سنٹر، العمریہ ہیلتھ سنٹر، المسائل ہیلتھ سنٹر اور النعیم ہیلتھ سنٹر شامل ہیں جبکہ تمام مراکز دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک کام کریں گے۔
دوسری جانب کویت کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے 26 فروری ہفتے کے روز ملک کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر 27 فروری سے 3 مارچ تک ہونے والی تقریبات کے دوران کورونا ویکسینیشن مراکز کے کام کے نئے نظام الاوقات کا افتتاح کیا جس میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک 40 سالہ افراد بغیر پیشگی ملاقات (ایڈوانس بکنگ) کے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز، یعنی الشعب، سلویٰ، العمریہ، مساعیل اور النعیم کے مراکز، دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان کھلے رہیں گے۔