کویت اردو نیوز 23 فروری: شیخ عبداللہ السالم ثقافتی مرکز نے ان تقریبات، پرفارمنس اور مقابلوں کی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے جو کویت کے قومی دن کی تقریبات (کل 24 فروری بروز جمعرات سے شروع ہو کر سیزن کے اختتام تک) کے دوران میوزیم اور آؤٹ ڈور پیش کیے جائیں گے جن کو مرکز کے آفیشل "انسٹاگرام” اکاؤنٹ پر شائع کیا جائے گا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے "کویت کے ساتھ محبت” عنوان کے ساتھ 250 سے 350 الفاظ پر مشتمل اشعار یا نظم جس میں وہ کویت سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کرنے والی نظم لکھ کر ای میل کر سکتے ہیں۔ 13 سے 17 سال کی عمر کے بچے اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شرکاء مرکزی سٹیج پر اپنی نظمیں سنائیں گے جبکہ پہلی تینوں پوزیشنوں پر آنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے فوٹوگرافی کے شائقین کو ہدف بناتے ہوئے ایک مقابلہ منعقد کیا جائے گا جہاں مقابلہ کرنے والے ریاست کویت میں رہنے والے کسی بھی جنگلی جانوروں کی اپنی فوٹو گرافی کا اسنیپ شاٹ شیئر کریں گے اور پہلی تین جگہوں کے فاتحین کے لئے مرکزی سٹیج پر اعلان کیا جائے گا اور قیمتی تحائف سے نوازا جائے گا اور
بہترین اندراجات کو قومی تعطیلات کے موقع پر ایک بیرونی نمائش میں دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ "Let’s Sing for Kuwait” کے عنوان سے ایک مقابلہ بھی ہوگا جو 5 سے 10 سال تک کی عمر کے گروپ کے لیے ہو گا۔ ویڈیو کلپ کے طور پر بھیجی گئی پوسٹس میں گانے کی پرفارمنس کے ذریعے جس میں سے بہترین آواز کا انتخاب کیا جائے گا۔ فاتح کا اعلان
اگلے پیر کی شام پانچ بجے سینٹر کے اسٹیج پر منعقد ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔ مرکز نے اعلان کیا کہ تمام اندراجات وصول کرنے کی آخری تاریخ 24 فروری کل جمعرات شام آٹھ بجے ہوں گے۔ مقابلے میں شرکت کرنے والے شرکاء اپنے اندراجات [email protected] پر ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ جہاں تک آؤٹ ڈور اسکوائرز میں منعقد ہونے والی پرفارمنس، ایونٹس اور سرگرمیوں کا تعلق ہے وہ ہر عمر اور مختلف دلچسپیوں کے حامل لوگوں کے لیے متنوع ہوں گے جبکہ کویت میں اپنی نوعیت کا پہلا "پارکور” شو اور "لیزر شو” بھی منعقد کیا جائے گا۔