کویت اردو نیوز 09 مارچ: عمانی وزارت اوقاف و مذہبی امور (ایم ای آر اے) کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ممکنہ طور پر 3 اپریل کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نے ذرائع تصدیق کی کہ عمانی ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان کا مہینہ اس سال 3 اپریل کو آسکتا ہے۔ وزارت کے عہدیدار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شعبان کا مہینہ عمانی ہجری کیلنڈر کے مطابق 30 دن مکمل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "چونکہ شعبان کی 29 تاریخ کی رات جو کہ یکم اپریل 2022 کو ہو گی ہلال کو دیکھنا مشکل ہو گا کیونکہ اس رات ہلال صرف 15 منٹ کے لیے ظاہر ہو گا اور پھر غائب ہو جائے گا جسے اس رات دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے”۔ 30 ویں رات کو ہلال آسمان پر پوری طرح واضح ہو گا اور عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور اس لیے رمضان المبارک کا پہلا دن (پہلا روزہ) 3 اپریل 2022 کو ہوگا۔
Amjad farooq