کویت اردو نیوز 14 مارچ: کویت میں چندہ جمع کرنے کے جرم میں مسجد کے مبلغ پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے سوشل میڈیا میں شائع ہونے والی اس بات کی وضاحت کی کہ اس نے مسجد کیفان میں کام کرنے والے مبلغ کو نماز جمعہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے چندہ جمع کرنے پر تین ماہ کے لیے خطبہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ وزارت اوقاف و اسلامی امور نے واضح کیا کہ مبلغ نے جو کچھ کیا وہ مساجد میں کام کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور مسجد کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس نے ایسی غلطی دوسری مرتبہ دہرائی ہے خاص طور پر چونکہ مذکورہ مبلغ نے تحریری طور پر یہ عہد کیا تھا کہ وو دوبارہ اس غلطی کو نہیں دہرائے گا۔ وزارت اوقاف نے تصدیق کی کہ یہ معطلی خطبہ کے موضوع کی وجہ سے نہیں (جیسا کہ کچھ سوشل پلیٹ فارمز پر خبر اس وقت گردش کر رہی ہے) بلکہ مسجد کے اندر اجازت کے بغیر چندہ جمع کرنے سے متعلق خلاف ورزی کی وجہ سے کی گئی ہے۔