کویت اردو نیوز14 مارچ: ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کبوتروں کے شکار کا واقعہ کویت کے علاقے جابریہ میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کرتا ہوا نظر آیا جس می ایک شکاری جو کہ ایک کویتی شہری تھا جال میں کم از کم 50 کبوتروں کو جمع کرتا ہوا دیکھا گیا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے ایک پریس بیان میں ایک شخص کے کبوتروں کا شکار کرنے والے ایک ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ شخص نے اپنے طور پر خود کو ماحولیاتی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جبکہ ماحولیاتی خلاف ورزی کی رپورٹ اس کے خلاف ماحولیاتی تحفظ کے قانون کے آرٹیکل 100 کے مطابق جاری کیا گیا تھا جو جنگلی اور سمندری جنگلی حیات، زندہ یا مردہ یا ان کے بچوں، انڈوں، گھونسلوں یا رہائش گاہوں کو متاثر کرنے، شکار کرنے، مارنے، پکڑنے، نقصان پہنچانے، رکھنے یا منتقل کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔ اسی قانون کے آرٹیکل 149 میں خلاف ورزی کرنے والے کے لیے
ایک سال سے زیادہ قید، کم از کم پانچ سو دینار سے پانچ ہزار دینار جرمانے کے ساتھ یا ان دونوں سزاؤں کے ساتھ ساتھ شکار میں استعمال ہونے والے اوزاروں کی ضبطی اور جرمانے کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے جاری کردہ قانون اور ہدایات کی پابندی کریں اور کسی بھی ماحولیاتی خلاف ورزی کا پتہ چلنے کی صورت میں فوراً 112 پر کال کریں۔