کویت اردو نیوز 31 مارچ: امیر کویت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز کی خوشی میں کویتی شہریوں اور کویت میں بسنے والے غیرملکیوں کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق امیری دیوان نے آنے والے ماہ رمضان کے موقع پر شہریوں اور غیرملکیوں کو ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے مبارکباد دی۔ امیری دیوان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس سال رمضان کا مہینہ ہمیں اس صورتحال میں نصیب ہوا ہے جب وبائی بیماری، کوویڈ 19 کے اشارے واضح طور پر بہتری میں ہیں اور اس کے اثرات کم ہو رہے ہیں۔ امیری دیوان نے اس سال اپنے بھائیوں، بیٹوں، شہریوں اور باشندوں کو نہ ملنے پر ملک کے امیر محترم کی جانب معذرت کا اعلان کیا، پیغام میں مزید کہا گیا کہ "اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنی رحمت سے اس وباء کو ختم کردے اور
ہمیں معاف فرمادے۔ اس غم کو دور فرما اور ہمارے وطن عزیز کو ہر شر و شر سے محفوظ فرما۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کے روزوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ امیری دیوان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد اور ولی عہد شہزادہ شیخ مشعال الاحمد اور وزیراعظم شیخ صباح الخالد کو سلامت رکھے اور اس مقدس مہینے کے صدقے ہمارے پیارے وطن، عرب اور اسلامی اقوام پر خیر، بلندی، سلامتی، ترقی اور خوشحالی عطاء فرمائے۔