کویت اردو نیوز 03 اپریل: کویت وزارت صحت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتوار سے جمعرات تک کام کے دنوں میں COVID-19 ویکسی نیشن کے لیے اوقات کار مقرر کئے ہیں جس کے مطابق
مشرف کے علاقے میں نمائشی میدان میں کویت ویکسی نیشن سینٹر میں کام کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ جابر برج سنٹر، پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر اور جلیب یوتھ سنٹر میں اوقات کار رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی کارکنوں کی جانچ کے لیے مراکز میں کام کے اوقات شروع ہو جاتے ہیں، جن میں شویخ، صبحان، جہراء اور علی صباح السالم کے مراکز شامل ہیں جو پہلے دورانیے میں صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ دوسرے دورانیے میں اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ پہلے سے بکنگ کی تاریخ کے مطابق ان مراکز میں حاضری ضروری ہے۔