کویت اردو نیوز 09 اپریل: ہالی ووڈ کی فلم اکیڈمی نے جمعہ کے روز کہا کہ اس کے بورڈ آف گورنرز نے ول اسمتھ پر آسکر سمیت اس کے کسی بھی پروگرام میں 10 سال کے لیے
پابندی عائد کردی ہے جبکہ بہترین اداکار کے فاتح نے اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں اسٹیج پر میزبانی کرنے والے اداکار کرس راک کو براہ راست چلنے والے شو میں تھپڑ رسید کیا تھا۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اداکار ول اسمتھ کے خلاف ممکنہ پابندیوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے اپنی میٹنگ کو جمعہ کو آگے بڑھایا۔ اس گروپ کو پہلے 18 اپریل کو اس معاملے پر بات چیت کرنا تھی۔ اسمتھ نے اس سے قبل ویک اینڈ تقریب کے دوران کرس راک پر حملے کے بعد آسکر ایوارڈ دینے والی باڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہالی وڈ اداکار ول سمتھ نے کہا تھا کہ
یہ بھی پڑھیں: میری بیوی کو گنجی کیوں کہا؟ ہالی وڈ اداکار ول سمتھ نے میزبان کو تھپڑ جڑ دیا۔
"میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور بورڈ کے مناسب سمجھے جانے والے مزید نتائج کو قبول کروں گا "۔