کویت اردو نیوز 13 اپریل: بقالہ اسٹور (جنرل اسٹور) پر ایک بزرگ کو بری طرح مارنے پیٹنے کے جرم میں کویت کی وزارت داخلہ نے کویتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
کویتی معاشرے میں اس طرح کا سلوک ہرگز قابل قبول نہیں ہے لہٰذا ایک معمر کویتی شہری کے ساتھ دو متاثرین کی جانب سے ایک مثال قائم کرنے کے لیے مقدمہ درج کرایا گیا جس کے بعد کویتی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جسے بعد میں مزید قانونی کارروائی کے لئے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ اسٹور کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کویتی شہری اسٹور میں داخل ہوتے ہی پہلے سے موجود ایک ایشیائی باشندے پر ہاتھ اٹھاتا ہے جسے ایشیائی باشندہ برداشت کرتے ہوئے اسٹور سے باہر نکل جاتا ہے، بعد ازاں بدبخت کویتی شہری
اسٹور میں پہلے سے موجود دوسرے بزرگ شہری کو بری طرح مارتے پیٹتے ہوئے اسٹور سے باہر دکھا دے دیتا ہے تاہم پھر بھی جی نہ بھرا اور اسٹور سے باہر جا کر بھی کمزور بزرگ کو بری طرح مارتا پیٹتا رہا جس کی تمام ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہوتی رہی۔ فی الحال واقع کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، اسٹور کا مالک بنگلہ دیشی شہری ہے۔