کویت اردو نیوز 14 اپریل: کویت سول سروس بیورو نے یکم مئی بروز اتوار کو سرکاری اداروں میں کام کی معطلی کا اعلان کیا کیونکہ
یہ ماہ رمضان کے تیس دن پورے کرے گا لہٰذا پیر، منگل اور بدھ 2، 3 اور 4 مئی کو عید الفطر کی چھٹیاں ہیں جبکہ جمعرات 5 مئی کو کویتی آئین کے مطابق آرام کے دن کے طور پر تصور کیا جائے گا کیونکہ یہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے لہٰذا جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں ملا کر مجموعی طور پر 09 دن کی تعطیلات بن جائیں گی۔ 8 مئی کو سرکاری کام کا دن معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کویت کے ماہر فلکیات کی جانب سے بھی اس سال رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل ہونے کی پیشنگوئی کی تھی جس کے مطابق یکم مئی کو رمضان المبارک کا تیسواں اور آخری روزہ ہو گا۔
Related posts:
کویت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کے لیے تیار
کویت میں درزیوں کا بحران، عیدالفطر کے کپڑے سلوانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے
کویت: سرکاری ڈیزل چوری کر کے فروخت کرنے والے 15 غیرملکی رنگے ہاتھوں گرفتار
کویت کے صباح الاحمد-S3 شہر میں نئے شاندار ترقیاتی منصوبے کا اعلان
کویت: حولی اور فروانیہ کے رہائشیوں کو بڑی سہولت مل گئی
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا کویتی نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
کویت: ائیرپورٹ پر 3D اسکینرز کی تنصیبات
کویت: ریگستان میں بھی ڈیلیوری سروس کا آغاز، "ڈیلیورو" نے سب کو حیران کردیا