کویت اردو نیوز 16 اپریل: باخبر ذرائع نے الانباء کو انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد رمضان المبارک کے پہلے سیزن کے دوران رہائشیوں کی طرف سے عبادات کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر
زمینی عمرہ کے سفر کی قیمتوں میں توازن دیکھا جا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قیمت 120 سے شروع ہوتی ہے اور 200 دینار تک پہنچ رہی ہے۔ ذرائع نے عندیہ دیا کہ حج و عمرہ دفاتر نے صارفین کے سب سے بڑے طبقے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مختلف آپشنز کی فہرست کے ساتھ پیکجز تیار کیے ہیں اور اس فہرست میں 10 رات کا سفر ہے جس کی قیمت 150 سے 170 دینار جبکہ ڈبل روم میں 200 دینار قیمت طے کی گئی ہے۔ دفاتر نے رمضان المبارک کی 27ویں رات (لیلتہ القدر) کو ہدف بناتے ہوئے 3 راتوں کے سفر کے لیے ایک آپشن مقرر کیا ہے جس کی قیمت
چار افراد کے کمرے میں 125 دینار، تین افراد کے کمرے میں 135 دینار اور ڈبل روم میں 150 دینار سے شروع ہوتی ہے جبکہ 05 دن کے سفر کے لئے چار افراد کے کمرے کی قیمت 125 دینار، ڈبل کمرے میں 155 دینار تک کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔