کویت اردو نیوز 17 اپریل: کویت کی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں وبائی امراض کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ
انفیکشن کے لحاظ سے ملک میں سب سے کم تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جن میں ہسپتال کے وارڈز یا انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں علاج کروانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ایک مقامی عربی روزنامے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز انفیکشن کے 65 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے جو کہ آخری لہر کے لحاظ سے سب سے کم ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعدادوشمار میں بہتری کی روشنی میں وزارت صحت عید الفطر کی تعطیلات سے قبل باقی احتیاطی تدابیر میں نرمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ "صرف دو متاثرہ افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں جبکہ
سات ہسپتال کے وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ اشارے میں بہتری اور ویکسی نیشن کی بلند شرح جو 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے کی روشنی میں وزارت صحت آسانی کی طرف گامزن ہے۔ باقی احتیاطی تدابیر جن کی تعداد تقریباً 8 ہے ان میں عید کی چھٹیوں سے پہلے نرمی پیدا کرنا ہے۔