کویت اردو نیوز 24 اپریل: پابندی اور اجازت کے درمیان صرف چند لمحے ہی تھے جن کے دوران نماز عیدالفطر پر پابندی کی وجوہات اور فیصلے کو تبدیل کرنے کے جواز موجود تھے۔
یہ وہی معاملہ تھا جس کے بارے میں گراؤنڈوں، اسٹیڈیموں اور کھلے مقامات میں نماز عیدالفطر کے قیام سے روکنے کے بارے میں بتایا گیا تھا جیسا کہ بعض اماموں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کویت کی وزارت اوقاف نے انہیں مطلع کیا کہ کھلے مقامات میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور انہیں صرف مساجد تک محدود کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا مسئلہ تھا جو زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور جلد ہی حل کر لیا گیا کیونکہ کویت کی وزیر اوقاف اور اسلامی امور عیسیٰ الکندری نے یہ اعلان کرنے میں دیر نہ کی کہ "اس سال سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز
مساجد، نوجوانوں کے کھیلوں کے مراکز اور کھلے مقامات میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی”۔ جبکہ یہ اطلاع بھی دی گئی کہ پابندی کا فیصلہ عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے سے متعلق مختلف وجوہات کی بناء پر وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ ممبر پارلیمنٹ فایز الجمہور نے تصدیق کی کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ احمد النواف نے ان کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور نمازیوں کو صرف مساجد تک محدود رکھنے کے بجائے کھلے علاقوں میں نماز عید الفطر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے”۔