کویت اردو نیوز 01 مئی: ابوظہبی ٹرانسپورٹ حکام نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنی تمام سروسز کے کاروباری اوقات کا اعلان کیا ہے۔ امارات میں گاڑی چلانے والے عیدالفطر کی طویل تعطیلات کے وقفے کے دوران آٹھ دن تک مفت پارکنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے کہا کہ ابوظہبی میں عوامی پارکنگ کی جگہیں اور دارب ٹول گیٹ سسٹم جمعہ 29 اپریل سے 7 مئی بروز ہفتہ صبح 7:59 بجے تک مفت ہوگا۔ "مواقف سرفیس پارکنگ فیس 29 اپریل بروز جمعہ سے 7 مئی بروز ہفتہ صبح 7:59 بجے تک مفت ہوگی اس کے علاوہ عید کی سرکاری چھٹیوں کے دوران مصحف M-18 ٹرک پارکنگ لاٹ میں پارکنگ فیس بھی مفت ہوگی”۔ آئی ٹی سی نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں پارکنگ اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو روکنے سے گریز کریں۔ آئی ٹی سی نے نوٹ کیا کہ
"مقرر کردہ علاقوں میں گاڑیاں مناسب طریقے سے پارک کریں اور رہائشی پارکنگ کی جگہوں پر رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک پارکنگ سے گریز کریں۔” دارب ٹول سسٹم جمعہ 29 اپریل سے شروع ہونے والی تعطیلات کے دوران مفت رہے گا اور
ہموار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عام ٹول سسٹم ہفتہ 7 مئی بروز ہفتہ (صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک اور شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک) دوبارہ فعال ہو جائے گا۔ عید کی تعطیلات کے دوران امارات میں پبلک بس سروسز معمول کے شیڈول کے مطابق چلیں گی تاہم علاقائی بس سروسز کی تعداد میں 30 اپریل سے 4 مئی کے درمیان طلب کے حجم کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔
آئی ٹی سی نے پرائیویٹ سیکٹر کے آپریٹرز کے ساتھ رابطہ کیا ہے تاکہ سروس کی طلب میں متوقع اضافہ کے تناسب سے انٹر سٹی بس سروسز کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔
آئی ٹی سی کی خدمات اور بسوں کے اوقات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.itc.gov.ae پر جائیں اور محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے سروس سپورٹ سینٹر سے ٹول فری نمبر 800850 پر یا "دربی ایپلی کیشن” کے ذریعے رابطہ کریں۔
دودری جانب دبئی کے موٹر سوار بھی عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سات دن تک مفت پارکنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ملٹی سٹوری پارکنگ کے علاوہ 30 اپریل سے 6 مئی 2022 تک پارکنگ فیس مفت ہوگی جبکہ پارکنگ فیس 7 مئی سے دوبارہ فعال ہو جائے گی۔
آر ٹی اے نے اس سال عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران کسٹمر ہیپی-نس مراکز، ادا شدہ پارکنگ زون، پبلک بسیں، دبئی میٹرو اور ٹرام، میرین ٹرانزٹ کے ذرائع اور سروس فراہم کرنے والے مراکز (تکنیکی جانچ) اور اپنی دیگر تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کے اوقات کا اعلان کیا جبکہ عجمان میونسپلٹی نے بھی اعلان کیا کہ عجمان میں ادا شدہ پارکنگ زون 30 اپریل سے 6 مئی 2022 تک استعمال کے لیے مفت ہوں گے۔