کویت اردو نیوز 06 مئی: واٹس ایپ نے ایک ردعمل کا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایموجیز کے ذریعے پیغامات کا جواب دینے کی سہولت دے گا۔
تفصیلات کے مطابق تازہ ترین اپڈیٹ میں چھ فکسڈ ایموجیز شامل ہیں جیسے کہ انگوٹھا، سرخ دل، دعائیہ ہاتھ اور صدمے والا چہرہ۔ فیس بک پر خبر کا اعلان کرتے ہوئے، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ "مزید تاثرات جلد آرہے ہیں۔” میٹا کمپنی جو کہ واٹس ایپ کے مالکانہ حقوق رکھتی ہے نے یہ بھی کہا کہ دی ورج کے مطابق مستقبل قریب میں "تمام سکِن ٹونز” کے لیے سپورٹ شامل کی جائے گی۔ نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو صرف اس پیغام کو دبائے رکھنے کی ضرورت ہے جس پر وہ ردعمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ایک پاپ اپ ظاہر ہوگا جو
ایموجیز کی دستیاب رینج کو ظاہر کرے گا یعنی یہ بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح فیس بک پر لائیک کے بٹن کو دبائے رکھنے سے مختلف ایموجیز ظاہر ہو جاتے ہیں اور صارفین اپنے اظہار کے مطابق اس ایموجی کا انتخاب کر کے کسی بھی پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ ایموجی ری ایکشنز کے علاوہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو 2 جی بی تک کی فائلز شیئر کرنے کی بھی سہولت دے گا جو کہ پچھلی 100 ایم بی کی حد سے بہت زیادہ ہے۔