کویت اردو نیوز 15 مئی: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مذہبی سیاحت کی سہولت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم اپنایا ہے جس کی بدولت عمرہ ویزہ کے لیے درخواست کا وقت صرف 10 منٹ تک کم کر دیا ہے۔
"زمزم ڈاٹ کام” نامی پلیٹ فارم دبئی میں منعقدہ عربین ٹریول مارکیٹ کے دوران خلیجی ممالک اور عرب خطے کے سیاحت سازوں اور ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا۔ دبئی میں پلیٹ فارم کے سی ای او عمر سراج اکبر نے کہا کہ "سعودی وزارت سیاحت نے "زمزم ڈاٹ کام” کو باضابطہ طور پر مملکت میں ٹورازم ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک بننے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم نے عمرہ کے انتظامات کو 10 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کرنے کرتے ہوئے پہلے کی نسبت طویل وقت کو کم کیا ہے جس کے لئے زائرین کو عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے
اپنے ممالک میں ذاتی طور پر درخواست دینا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ "زمزم ڈاٹ کام” پہلا عمرہ ٹریول پلیٹ فارم بن گیا ہے جو دنیا بھر سے زائرین کو ویزے ایکسپورٹ کرنے کا مجاز ہے جس کی وجہ سے مملکت میں زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔