کویت اردو نیوز 30 مئی: جاپان میں لگنے والی نیلامی میں دو خربوزوں کی قیمت 3 ملین ین (23,550 ڈالر، پاکستانی تقریباً 47 لاکھ روپے) لگی جو کہ گزشتہ سال لگنے والی بولی سے 10 فیصد زیادہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی جاپان کے مرکزی جزیرے ہوکائیڈو پر دو خربوزے اس سال کی پہلی نیلامی میں 3 ملین ین (23,550 ڈالر، پاکستانی تقریباً 47 لاکھ دس ہزار روپے) میں فروخت ہوئے۔ یوباری خربوزے جو کہ جاپان کے ایک شہر یوباری کی ایک خصوصی پیداوار ہے کے جوڑے کے لیے اس طرح کی نیلامی کے ذریعے حاصل کی جانے والی سب سے زیادہ بولی 2019 لگائی گئی تھی جس کی بولی 5 ملین ین تھی۔ کیوڈو نیوز کے مطابق گزشتہ سال پہلی نیلامی میں جیتنے والی بولی 2.7 ملین ین تھی۔ اس سال کا کامیاب پیش کنندہ ہوکیوباک جو کہ
یوباری میں قائم ایک معروف کمپنی ہے جو پھل اور سبزیاں بیچتی اور پیک کرتی ہے۔ کمپنی یوباری میں 4 اور 5 جون کو خربوزوں کا ذائقہ چکھنے کی ایک مفت تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی کے صدر کیومچی نوڈا نے کہا کہ خربوزے کا منفرد ذائقہ اس کی قیمت کو اس "قابل” بناتا ہے۔ جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں کل 2,721 خربوزے فروخت ہوئے۔ مقامی کوآپریٹو کے مطابق 98 مقامی کسان اس سال تقریباً 2.03 بلین ین مالیت کے کل 3,438 ٹن خربوزے بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ بہترین پھل اکثر جاپان میں پہلی نیلامی میں بہت زیادہ قیمتوں پر فروخت ہوتے ہیں جہاں خریدار پروموشنل مقاصد کے لیے ان سبزیوں اور پھلوں کی کامیاب بولیاں لگاتے ہیں۔