کویت سٹی 18 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزراء کونسل کویت کے کچھ علاقوں کو کھول دیا جبکہ کچھ پر پابندی ابھی بھی عائد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزرا کی کونسل نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ کا جائزہ اس پر تبادلہ خیال اور پیروی کے لئے غیر معمولی نوعیت کا اجلاس طلب کیا۔
گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ اور حکومتی ترجمان ، طارق المظارم نے کہا کہ کونسل نے معمول کی زندگی میں بتدریج واپسی کے پہلے مرحلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پابندی کے وقت میں ترمیم کرتے ہوئے جزوی کرفیو کے اوقات شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کی پابندی 21 جون سے کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے 21 جون کی صبح سے حولی ، النقرہ ، حولی اسکوائر پر عائد کُل پابندی کو ختم کرنے کا جبکہ خیطان کے قرنطین کئے گئے کچھ علاقوں سے قرنطین ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز