کویت اردو نیوز 18 جون: کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکیورٹی افسران نے نامعلوم شہریت کے حامل شخص "بیدون” کو گرفتار کیا جس نے ایک کویتی شہری کے پاسپورٹ کے ساتھ لندن جانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ میں لگی تصویر اور متعلقہ شخص (بیدون) کی شکل و صورت میں فرق کی وجہ سے ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں کو اس بارے میں شبہ ہوا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسے تفتیشی دفتر بھیجا گیا جہاں اس نے اعتراف کیا کہ پاسپورٹ ایک شہری کا ہے اور اس نے پاسپورٹ کے مالک کے بھائی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسے استعمال کیا۔ تینوں فریقین کے خلاف جلیب الشیوخ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر کے حوالات بھیج دیا گیا۔
ضبط #بدون في المطار حاول السفر بجواز #مواطن
• كان متوجهاً إلى #لندن لطلب اللجوء السياسي
• إلقاء القبض على صاحب الجواز وشقيقه بتهمة التزوير في محررات رسمية https://t.co/GbNujPcb8L
— القبس (@alqabas) June 18, 2022
ذرائع نے اشارہ کیا کہ ملزم "بیدون” نے اپنی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے لندن جا رہا تھا۔