کویت اردو نیوز 6جولائی: متحدہ عرب امارات میں کچھ علاقوں کو مسلسل دوسرے دن بھی موسلادھار بارش نے متاثر کیا، جس سے موسمی ادارے اور پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے ابوظہبی اور العین کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی اطلاع دی ہے۔ منگل کو ملک میں شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا ہینڈل طوفان سینٹر نے ابوظہبی میں سیلاب سے بھری سڑک کو دکھایا ہے۔ این سی ایم نے ابوظہبی میں خطرناک موسمی حالات کا اشارہ دیتے ہوئے کوڈ اورینج اور یلو الرٹس جاری کیے جبکہ دبئی کے رہائشیوں نے شیخ زید روڈ، الغرہود اور خوانیج پر ہلکی بارش کی اطلاع دی۔
موسمیات کے بیورو نے "ملک کے کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ” دن کے لیے موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے کچھ مشرقی علاقوں میں تیز بارش اور تیز ہواؤں کی اطلاع دی تھی۔ این سی ایم نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر بارش سے بھیگے ہوئے العین صحرا کی ویڈیو پوسٹ کی۔ الحلی، مساکین اور الشکلہ کے علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی۔