کویت اردو نیوز 17 جولائی: پاکستان پنجاب میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکنان اور ووٹرز کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
ہم نے نہ صرف لیگی امیدواروں اور ریاستی مشینری بلکہ پولیس کی ہراسگی اور جانبدار الیکشن کمیشن کو بھی شکست دی ہے۔ عمران خان نے تمام اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنایا گیا تو ملک میں مزید سیاسی اور معاشی بحران آئے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ماتحت فوری صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔
سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کےامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
pic.twitter.com/TgFqQ7EDj0— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022