کویت سٹی 26 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بس ڈرائیور کو وزارت صحت کی بس کا استعمال کرتے ہوئے شراب کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیطان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے وزارت صحت کے لئے بس چلانے والے ایک بھارتی بس ڈرائیور کو شراب کی بوتلوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فروانیہ سیکیورٹی اہلکار گزشتہ شام خیطان کے علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ڈیوٹی پر تھے۔ انہیں وزارت صحت سے متعلق ایک بس پر شبہ ہوا اور ڈرائیور سے ڈرائیور کا لائسنس طلب کیا۔ سکیورٹی اہلکار کو شراب کی بو آئی مزید پتہ چلا کہ بس ڈرائیور نشے میں تھا اس کے شناختی کارڈ کے مطابق وہ بھارتی شہری تھا۔ تلاشی لینے کے بعد بس کے ٹرنک میں بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں پائی گئیں۔ ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ وہ کام کے اوقات میں اسے فروخت کررہا تھا۔
بھارتی ڈرائیور کو فوری گرفتار کر لیا گیا اور ضبط شدہ بوتلوں کے ساتھ مزید کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
حوالہ: عرب ٹائمز