کویت اردو نیوز 13 اگست: سال کے آخر تک ایسے تارکین وطن جن کے پاس فیملی ویزا (انحصار) ہے وہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر نہیں رہ سکیں گے کیونکہ ان کا ویزا ضبط کر لیا جائے گا۔ کویت کی وزارت داخلہ کے ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے ان لوگوں کے لیے آرٹیکل 18 (نجی شعبے) کے رہائشی اجازت ناموں کی منسوخی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے کویت سے باہر ہیں جبکہ اس فیصلے پر یکم نومبر سے عمل درآمد ہو گا۔
نهاية العام… سقوط «المُهلة المفتوحة» خارج البلاد لإقامات «الالتحاق بعائل»
• حملة المادتين 22 و24 سيلتحقون بالـ 18https://t.co/3YDuKkvLgf
— الراي (@AlraiMediaGroup) August 11, 2022
جو لوگ یکم مئی سے پہلے کویت چھوڑ کر اپنے ممالک گئے ہیں اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا اقامہ کینسل نہ ہو تو انہیں 1 نومبر سے پہلے کویت واپس آنا ہو گا۔ آرٹیکل 22 (منحصر/فیملی ویزا) اور آرٹیکل 24 رکھنے والوں کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے وبائی امراض کی وجہ سے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے، غیر ملکیوں کو کویت سے باہر رہنے اور آن لائن اقامہ کی تجدید کی اجازت تھی۔