کویت سٹی 30 جون: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت نے خواتین کو جج مقرر کر کے تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اٹارنی جنرل ضرار العسعوسي نے 8 وکیل خواتین کی ترقی کی منظوری دیتے ہوئے بحیثیت جج مقرر کر دیا ہے جو کہ کویت میں اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی واقعہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 400 تارکین وطن کی نوکریاں ختم کر دی گئیں
ذرائع نے بتایا کہ پراسیکیوٹرز کا ایک گروپ جس کی ترقی بھی کی گئی جس میں 4 چیف پراسیکیوٹرز بھی شامل ہیں۔
"القبس” نے ان آٹھ خواتین ججوں کے نام حاصل کر لئے جن میں فاطمہ عبدالمنعم، فاطمہ الکندري، فاطمہ الفرحان، بشایر الرقدان، ورؤی الطبطبائي، سنابل الحوطي ، بشایر عبد الجلیل اور لولوہ الغانم شامل ہیں۔
حوالہ: روزنامہ القبس