کویت سٹی 01 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پی اے سی آئی دفاتر اتوار سے کھل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک زائرین کو وصول کرے گا جبکہ سول آئی ڈی کے اجراء (وصول) کرنے کے اوقات شام 5 بجے تک ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بطاقہ اور دیگر خدمات کے لئے پی اے سی آئی کا نیا طریقہ کار
پی اے سی آئی نے بتایا کہ زائرین کے لیے لازم ہے کہ دفتر آنے سے پہلے بکنگ کروائیں جس کی سہولت بروز ہفتہ سے ویب سائٹ http://www.paci.gov.kw پر مہیا کر دی جائے گی۔
پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے مزید بتایا کہ زائرین کی پیشگی اجازت لینے کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنا ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Related posts:
لوگوں کے ہجوم کے باعث کویت کے مشہور شاپنگ کمپلیکس کے داخلی راستے بند کر دئیے گئے
کویت میں عید کے موقع پر چھوٹے نوٹ حاصل کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی
بیٹی کی لاش چھپا کر رکھنے والی کویتی خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی
بارش کے بعد کویت میں شدید سرد ہواؤں کی آمد متوقع
کویت: 71 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
کویت: رہائشی اجازت ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں روک دی گئیں
کورونا ویکسینیشن سے متعلق کویت کے وزیر صحت کا بیان سامنے آ گیا
کویت: مسجد میں چندہ اکٹھا کرنا مبلغ کو مہنگا پڑ گیا