کویت سٹی یکم جولائی: ایک طرف شاپنگ مالز میں خریداروں کا ہجوم جبکہ دوسری جانب قرنطین کئے گئے علاقوں میں بے روزگار خیرات پر منحصر ہیں۔
روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاپنگ مالز کے دوبارہ کھلنے کے پہلے روز ایوینیوز مال میں بڑی تعداد میں زائرین اور خریدار آئے جس میں شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے خریداری کی ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ جگہ جگہ ہدایات اور پوسٹر لگا کر احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری پر زور دیا گیا۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: شاپنگ مالز میں پہلے ہی دن ریکارڈ خریداری
اس کے برعکس نیچے دی گئی تصویر میں ایک بہت بڑا ہجوم فروانیہ کے لاک ڈاؤن علاقے میں مفت کھانے کے پارسل تقسیم کیے جانے کا منتظر ہے۔
مذکورہ ویڈیو خیطان کلب کے سامنے کی ہے جہاں سیکڑوں تارکین وطن آج خیطان کلب کے سامنے جمع ہوئے۔ رضاکاروں نے کھانے کے باکس تقسیم کئے جبکہ النادی اسٹریٹ کو زبردست ہجوم کی وجہ سے بلاک کردیا گیا تھا۔
حوالہ: عرب ٹائمز