کویت اردو نیوز 18 ستمبر: کویت کی وزارت داخلہ فیملی ویزا / ڈیپنڈنٹ ویزا (آرٹیکل 22) کے لیے تنخواہ کی حد کو بڑھا کر 800 کویتی دینار کرنے کا فیصلہ جاری کرے گی۔ فی الحال تنخواہ کی حد 500 دینار ہے۔ یہ فیصلہ ان تمام تارکین وطن پر لاگو ہو گا جو نجی و سرکاری ویزا آرٹیکل 17 اور 18 رکھتے ہیں۔ اس خبر کو کویت کے مقامی اخبار روزنامہ الانباء کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔
ڈیپینڈنٹ/ فیملی ویزا حاصل کرنے کے لیے جو 800 دینار کی تنخواہ وصول کرتے ہیں انہیں اصل ورک پرمٹ یا کوئی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اضافی آمدنی سے حاصل شدہ دستاویزات یا ثبوت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا نیا اصول کویت میں آبادیاتی ڈھانچے کو کنٹرول کرنا ہے جو صرف ان خاندان کے افراد کو اجازت دے گا جن کی آمدنی زیادہ ہے اور وہ اپنے خاندان کو ایک اطمینان بخش معیار زندگی فراہم کریں گے، جہاں ان کی بیویاں نوکریوں کی تلاش کے لیے انحصار نہیں کریں گی۔ روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق، مارکیٹ میں نوکریاں تلاش کرنے والوں کی بھیڑ ہے۔ یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کا احاطہ کرے گا جو
حال ہی میں کویت میں آرٹیکل 22 کے تحت بیویوں اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو لے کر داخل ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے میں آرٹیکل 22 کو شامل کیا جائے گا جو کہ حال ہی میں اپنی بیویوں اور اپنے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے والد، والدہ یا بیوی کی والدہ کو ملک میں لے کر آئیں ہیں۔
عاجل | «الداخلية»: توجّه لرفع الالتحاق بعائل إلى 800 دينار
-السماح بالاستصدار مقيد بإذن العمل الأصلي ولن يلتفت إلى رواتب إضافية أو مستند بنكي.. واستمرار بقاء حملة المادة 22 لأكثر من 6 أشهر
https://t.co/KHiGSrkw3B pic.twitter.com/zEqLw6JhEz
— الأنباء (@AlAnba_News_KW) September 17, 2022
دوسری جانب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آرٹیکل 22 کے تحت تارکین وطن کو 6 ماہ سے زائد عرصے تک ملک سے باہر رہنے کی اجازت دی جائے گی جس کا اطلاق کورونا وباء اور بندش کے بعد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک، تارکین وطن کو یہ حق حاصل ہے کہ فیملی ملک سے باہر ہونے کے باوجود وہ ان کے ویزا کی تجدید کر سکتے ہیں۔