کویت اردو نیوز 21ستمبر: ایک نیپالی شہری جو امارات میں ایک کار واشرکے طورپر کام کرتا ہے اور ماہانہ 1,300درہم کماتا ہے، محزوز لکی ڈرا کے ذریعے 10 ملین درہم کا تازہ ترین فاتح بن گیا ہے۔
جیتنے والے 31 سالہ بھرت نامی نیپالی شخص کا کہنا ہے کہ اس کی جیت کے ساتھ اس کی پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس کا خاندان خوشحال ہو۔ "انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بھارت کے شہر نئی دہلی میں میں زیر علاج ہے "ایک سرجری کے دوران، وہ فالج کا شکار ہو گیا تھا اور اس کی سماعت ختم ہو گئی تھی۔ لکی ڈرا میں جیتی گئی اس رقم سے مجھے اس کی بہتر دیکھ بھال کرنے میں مدد ملے گی۔” تین سال قبل دبئی پہنچنے کے بعد، بھرت کا صرف ایک مقصد تھا، اپنے 25 سالہ بھائی کا علاج جاری رکھنے میں مدد کرنے کے لیے کافی رقم کمانا جو دماغ کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔ اس کے والد ہندوستان میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں اور باپ بیٹے دونوں مل کر طبی اخراجات اٹھا رہی ہے اس کے علاوہ بھرت اپنے پانچ سالہ بیٹے اور دو سالہ بیٹی کا مستقبل بھی محفوظ بنانا چاہتا ہے۔