کویت اردو نیوز 25 ستمبر: ایسا کہنا لکی ڈرا میں رقم جیتنے والے شخص کا تھا۔ بھارت میں لاٹری جیتنے والے کروڑ پتی شخص کی راتوں کی نیند اڑ گئیں اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ کاش میرا پہلا انعام نہ نکلا ہوتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک شخص کا لاٹری میں
پہلا انعام نکلا اور وہ 25 کروڑ کی رقم کا حقدار ٹھہرا لیکن حیران کن طور پر اس کا کہنا ہے کہ میرا سکون برباد ہوگیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل کیرالہ کی راجدھانی ترواننت پورم کے رکشہ ڈرائیور انوپ کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن جب لاٹری لگی تو وہ راتوں کروڑ پتی بننے کی وجہ سے مشہور ہوگیا۔ انوپ جو ایک شیف کے طور پر کام کرنے کے لیے ملائیشیا جانے کے جتن کررہا تھا اس کی قسمت راتوں رات پلٹ گئی اور وہ کروڑ پتی بن گیا۔ٹیکس کٹوتی کے بعد 30 سالہ نوجوان کو نقد انعام میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ دیے جائیں گے۔ انوپ کا بتانا ہے کہ انعامی رقم جیتنے کے بعد دوستوں، خاندان والوں اور تمام اجنبیوں کے فون آرہے ہیں جو پیسے مانگ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ’انہیں ایک ملیالم فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے بشر اسے سرمایہ کاری کے طور پر 2 کروڑ روپے دینے ہوں گے۔‘
رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے ذہنی سکون کھو دیا ہے اور میں اپنے گھر میں بھی نہیں رہ سکتا کیونکہ میں ایسے لوگوں کے درمیان گھرا ہوا ہوں جو مجھے فون کرتے ہیں کہ میں ان کے مسائل حل کروں کیونکہ میں نے پہلا انعام جیت لیا ہے۔ انوپ کا کہنا ہے کہ ’اب میں اتنا تنگ آگیا ہوں اور یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ کاش میرا پہلا انعام نہیں نکلا ہوتا۔‘