کویت اردو نیوز 28ستمبر: وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ٹرانس جینڈر بل کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب نوجوان لڑکے بھی لڑکوں سے شادی کے خواہش مند ہونے لگے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میچ دیکھنے آنے والا شخص کھلے عام قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے محبت کا دعویٰ کررہا ہے اور یہ بھی کہہ رہا ہے کہ
“اب بل پاس ہوگیا اب بابر اعظم سے شادی کروں گا“ نوجوان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موٹر سائیکل نہیں ہے وہ بہت دور سے پیدل چل کر اور پھر موٹر سائیکل پر کسی سے لفٹ مانگ کر بابر اعظم کے لئے اسٹیڈیم آیا ہے۔10 لاکھ جہیز ملے گااتنا ہی نہیں نوجوان کے ساتھ موجود شخص نے بھی یہ اعلان کیا کہ میں افریقہ کے شہر نیمیبیا سے صرف اس نوجوان کی شادی بابر اعظم سے کروانے آیا ہوں اور اسے 10 لاکھ جہیز بھی دوں گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام کے نام پر بننے والے دنیا کے واحد ملک "اسلامی جمہوریہ پاکستان” میں "ٹرانس جینڈر بل” پیش کیا گیا تھا جس کی رو سے ایک مرد دوسرے مرد جبکہ ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ شادی کر سکتی ہے تاہم اس بل کو عوام اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔